ایم ایل ون منصوبے پرتقریباً6.8ارب ڈالر خر چہ آئے گا، ایم ایل ون منصوبے کا کام پشاور سے کراچی تک چاروں صوبوں میں ہو گا


پاکستان اور چین نےریلوے اور پانی کے منصوبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ، چین کے سفیر نورگ رونگ نے منگل کے روز وفاقی وزیر ریلوے اور چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہے ، وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے ملاقات میں دونوں ممالک اورسی پیک کے حوالے سے امور زیر بحث آئے، وفاقی وزیر ریلوے نے ایم ایل ون منصوبے میں گہری دلچسپی پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا،وفاقی وزیر نے چین کے سفیر کی خد مات کو سراہا اور پاک چین دوستی کو مزید استحکام پہنچانے کے لئے ایم ایل ون پر اجیکٹ کو جلد از جلد شروع کر نے پر اتفاق کیا۔ چیئرمین واپڈا نے چینی سفیر سے ملاقات کے دوران پانی اور پن بجلی کے منصوبوں کی تعمیر میں تعاون پرچین کا شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق چینی سفیر نے کہاکہ ایم ایل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہو گا اور اس سے پاک چین دوستی کو مزید استحکام ملے گا۔ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے اور ملکی معیشت کے لئے انتہائی

اہمیت کاحامل ہے اور چینی شراکت داری سے اس منصوبہ سے پاکستان میں ریل کا نقشہ بدل جائے گا ،یہ منصوبہ سی پیک منصوبے کا حصہ ہے ،ایم ایل ون منصوبے پرتقریباً6.8ارب ڈالر خر چہ آئے گا، ایم ایل ون منصوبے کا کام پشاور سے کراچی تک چاروں صوبوں میں ہو گا اس کی تعمیر میں چینی اور مقامی لوگ کام کر یں گے