ایک اور لیگی رہنما سے اربوں مالیت کی زمینیں واگزار

رات گئے اسسٹنٹ کمشنر ایوب بخاری کی سربراہی میں ایم سی گرلز اسکول اور میونسپل کارپوریشن کی زمینوں پر ناجائز قبضے کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا، ان سرکاری زمینوں پر لیگی رہنما عابد شیر علی کے خاندان نے گذشتہ تیس سال سے قبضہ کررکھا تھا۔

سیاسی افراد کی جانب سے گرلز اسکول کی اراضی پر قبضہ کرکے یہاں پلازہ تعمیرکیا گیا تھا، پلازہ کے اطراف کی جگہ پر دس سےزائد دکانیں بھی بنائی گئی تھیں، میونسپل کارپوریشن کے عملے نے پولیس نفری کی موجودگی میں تجاوزات گرائیں، سرکاری زمینیں واگزار کرانے کے لئے آپریشن رات بھرجاری رہا،اس دوران غیرقانونی تعمیر پلازہ اور دکانوں کو مسمار کیا گیا۔

آپریشن کے دوران عملے کو کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا

Courtesy Ary news