پاکستان کی آبادی 21کروڑ 52 لاکھ‘ 50 ہزار‘ برآمدات میں کمی آئی: ادارہ شماریات


اسلام آباد – ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی موجودہ آبادی 21 کروڑ 52 لاکھ 50 ہزار ہے۔ آئندہ 15 سال میں 5 کروڑ 21 لاکھ کا اضافہ ہو جائے گا۔ ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان کی آبادی 2025ء تک 23 کروڑ 48 لاکھ 50 ہزار، 2030ء تک 25 کروڑ 27 لاکھ اور 2035ء تک 26 کروڑ 73 لاکھ 50 ہزار ہو جائے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 4 سال تک کی عمر کی موجودہ آبادی 2 کروڑ 58 لاکھ 60 ہزار ہے۔ 5 سے 9 سال تک کی عمر کی موجودہ آبادی 2 کروڑ 48 لاکھ 30 ہزار ہے، ابھی پاکستان میں 10 سے 14 سال کی عمر کی موجودہ آبادی 2 کروڑ 29 لاکھ 30 ہزار ہے۔رپورٹ کے مطابق 15 سے 19 سال تک کی عمر کی موجودہ آبادی 2 کروڑ 8 لاکھ 20 ہزار ہے، جو 2035ء تک بڑھتے بڑھتے 2 کروڑ 52 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔ 20 سے 24 سال تک کی عمر کی موجودہ آبادی 1 کروڑ 90 لاکھ 10 ہزار ہے، اس کے علاوہ 50 سے 54 سال تک کے عمر کی موجودہ آبادی 84 لاکھ 90 ہزار ہے۔ 55 سے 59 سال کے عمر کی موجودہ آبادی 69 لاکھ 20 ہزار ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2035ء تک 80 اور زائد عمر کی آبادی بڑھ کر 24 لاکھ 60 ہزار ہو جائے گی، اس عمر کی موجودہ آبادی 14 لاکھ 70 ہزار ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان کی برآمدات دسمبر 2020ء کے مقابلے میں جنوری 2021ء میں کم رہیں۔ گزشتہ سال دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں برآمدات 9.89 فیصد گر گئیں۔ رواں سال جنوری میں برآمدات دو ارب 13 کروڑ ڈالرز رہیں۔ دسمبر 2020ء میں پاکستان کی برآمدات دو ارب 36 کروڑ ڈالرز تھیں۔ ملکی درآمدات دسمبر 2020ء کے مقابلے میں جنوری 2021ء میں 5.43 فیصد کم رہیں۔ رواں سال جنوری میں درآمدات چار ارب 73 کروڑ ڈالرز رہیں۔ دسمبر 2020ء میں پاکستان کی درآمدات 5 ارب ڈالرز تھیں۔ ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارے میں 1.44 فیصد کمی آئی۔ سالانہ بنیاد پر برآمدات میں 8.11 فیصد اضافہ ہوا۔

https://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/karachi/2021-02-09/page-8/detail-35