محکمہ اطلاعات کے افسران اپنے فرائض ، ایمانداری ، محنت ، لگن اور جانفشانی سے ادا کریں

سیکریٹری اطلاعات سندھ ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے محکمہ اطلاعات کے افسران پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے فرائض ، ایمانداری ، محنت ، لگن اور جانفشانی سے ادا کریں تاکہ صوبائی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور اقدامات سے عوام کو بروقت آگاہ کیا جاسکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ اطلاعات کے ڈائرکٹروں کے تعارفی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ افسران پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کے مسائل کواجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح وبہبودکےلئے حکومتی اقدامات کی تشہرکریں تاکہ عوام ان سے بھرپور طرےقہ سے مستفید ہوسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کا انتہائی اہم محکمہ ہے کیونکہ ےہ حکومت اور میڈیا کے مابین پل کا کردار ادا کرتا ہے اور عوام کو حکومتی اقدامات کے بارے میں آگاہی فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے افسران کو محکمہ کے ماہانہ جریدوں کو بہتر بنانے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ ان میں عوامی مسائل کو بھی جگہ دی جائے تاکہ متعلقہ محکمے ان کے حل کےلئے اقدامات کرسکیں ، انہوں نے حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں دستاویزی فلموں کی تیاری کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے سوشل میڈیاکی اہمےت پر زور دیتے ہوئے اس ضمن میں موئر اقدامات کرنے کے احکامات دےئے ۔ ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے اشتہا رات کے اجراءکے سلسلے میں شفافیت کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے تمام ڈائریکٹروں کو ہدایت کی کہ وہ اسٹاف ، آلات و مشینری کی ضرورت پر بھی جامع دستاویزبناکر انہیں دیں تاکہ اس ضمن میں جلدازجلد اقدامات کئے جاسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ فرائض سے غفلت ، قانون کی خلاف ورزی اور بدعنوانی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ بطور افسران ان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور اپنے فرائض قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اداکریں ۔ انہوں نے افسران کو یقین دلایا کہ اگر انہوں نے مل کر ایمانداری سے کام کیا تو محکمہ کا تشخص بحال کیا جاسکتا ہے۔سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ وہ محکمہ کے مسائل کے حل کےلئے پر عزم ہیں لیکن اس کےلئے افسران کو اپنی کارکردگی سے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ اس ضمن میں سنجیدہ ہیں ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر اطلاعات (ایڈمن ) سید عظیم شاہ نے سیکریٹری اطلاعات کومحکمہ کی کارکردگی کے بارے میں بتایا ۔اجلاس میں ڈائرکٹر پلاننگ اینڈڈپو لپمنٹ غلام الثلقین ، ڈائرکٹرسوشل میڈیا اسلم جتوئی ، ڈائریکٹر پریس سید ذوالفقار علی شاہ ، ڈائریکٹر سلیم خان ، ڈائریکٹر پبلیکیشن اختر علی سورہیو، ڈائریکٹر اشتہارات عزیزاحمدہکٹرو، ڈائریکٹر فلم شبیہہ احمد صدیقی ، ڈائریکٹر ریسرج اینڈ ریفرنس ، محمد علی ریاض ، ڈائریکٹر لیگل حزب اللہ میمن ، ڈائریکٹر الیکٹرانک میڈیا ظفرخان ڈائرکٹر پریس انفارمیشن جہانگیرخان ابڑو ، ڈائریکٹر حیدرآباد ذوالفقارشیخ ، ڈائریکٹر سکھر امتیاز علی جویو، ڈائریکٹرشہیدبینظیرآباد شفیق میمن ، ڈائرکٹر میرپور خاص سوائی خا ن چھلگری ، ڈائریکٹر لاڑکانہ درشن لعل نے شرکت کی ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمین یوسف کابوروبھی اس موقع پر موجود تھے۔ ہینڈ آﺅ ٹ نمبر