ندا یاسر کی والدہ سابق پی ٹی وی پروڈیوسر کاظم پاشا کی اہلیہ سابق پی ٹی وی پروڈیوسر فہمیدہ نسرین انتقال کر گئیں

اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کی رکن ومعروف اسپورٹس اینکر سویرا پاشا اورٹی وی اینکر ندا یاسر کی والدہ سابق پی ٹی وی پروڈیوسر کاظم پاشا کی اہلیہ سابق پی ٹی وی پروڈیوسر فہمیدہ نسرین انتقال کر گئیں،،پاکستان ٹیلی ویژن کی سابق پروگرام پروڈیوسر، ناول نویس اور افسانہ نگار فہمیدہ نسرین کی عمر 74 برس تھی، پی ٹی وی سے 34 سالہ وابستگی کے دوران موسیقی پر بہت سے یادگار پروگرام کرنے والی فہمیدہ نسرین نے جامعہ کراچی سے سوشل ورک میں ایم اے کیا تھا، وہ طویل عرصہ سے علیل اور وہیل چئیر پر تھیں۔