ڈھونڈو گے ہمیں ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم

ڈھونڈو گے ہمیں ملکوں ملکوں
ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم

ایڈورٹائزنگ کی دنیا کی متحرک اور مقبول شخصیت علی بالادی رضائے الہی سے انتقال کر گئے وہ ایڈ آرٹس کراچی پرائیویٹ لمیٹڈ کے کلائنٹ سروس منیجر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے ایڈورٹائزنگ کی دنیا میں ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے وہ ایک خوبصورت خوش مزاج اور مخلص انسان تھے ان کے انتقال پر ان کے اہل خانہ اور دیگر لواحقین سے ادارہ جیوے پاکستان ڈاٹ کام اپنی انتظامیہ اور قارئین کی جانب سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا گو ہے ۔

————
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن۔اللہ پاک مغفرت فرمائے ۔اور ان کی فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین