حلیم عادل سیہون آیا تھا تو میری تعریفیں کر رہا تھا،افسوس ہوا کہ حلیم عادل نے میرے والد کے بارے میں غلط الفاظ کہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاکہناہے کہ پوری دنیا کہتی ہے کہ عمران خان ناکام خان ہیں،عمران خان خود یوٹرن خان بن چکے ہیں،ماضی میں جو کچھ عمران نے کہا کہ اس پرانہوں نے یوٹرن لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اسمبلی میں آئینی ترمیم کیلیے اعداد وشمار چاہیئں،آرڈیننس میں کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ اگر اجازت دے تو نافذ ہو،سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے کہ یہ پہلے سے کورٹ سے کہتے ہیں یہ فیصلہ دو،تجاوزات کے خلاف کارروائی سپریم کورٹ کے حکم پر ہوئی ہے،سپریم کورٹ نے واضح حکم دیا ہے 30 سال سے زمین کی ایکٹینشن نہیں ہوگی۔

مراد علی شاہ کاکہناتھا کہ 30 سالہ لیزکی زمین زراعت کیلیے تھی مگراس پر فارم ہاؤس بنایا گیا،سپریم کورٹ کے کہنے پر پورے صوبے میں کارروائیاں کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ حلیم عادل سیہون آیا تھا تو میری تعریفیں کر رہا تھا،افسوس ہوا کہ حلیم عادل نے میرے والد کے بارے میں غلط الفاظ کہے
——————

کارسرکار میں مداخلت حلیم عادل شیخ کو مہنگی پڑگئی، تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران سرکاری ملازمین پر حملے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، ایف آئی آر میں ستر ساتھی بھی نامزد ہیں، مقدمے میں اقدام قتل اور مالی نقصان پہنچانے کی دفعات بھی شامل ہیں۔

کےمطابق کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن بڑی سیاسی ہلچل میں تبدیل، ملیرمیمن گوٹھ اور گڈاپ پر کئی فارم ہاوسزمسمارکیے گئے تو حلیم عادل شیخ اورکارکنوں نے آپریشن کے خلاف احتجاج کیا، سپرہائی وے بلاک کردیا۔ بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ کے خلاف مقدمہ کی درخواست جمع کرا دی۔ پیپلزپارٹی رہنماو¿ں کا کہنا تھا پی ٹی آئی کا دہرا معیار سامنے آیا، پنجاب میں کارروائی ہوتی تو وزیراعظم شاباش دیتے، پولیس سے کامیاب مذاکرات کے بعد سپرہائی وے کھول دیا گیا۔

ہفتے کا روزکراچی میں بڑی سیاسی ہلچل لے کر آیا، صبح انسداد تجاوزت سیل نے ملیرمیمن گوٹھ اور گڈاپ میں دھاوا بولا اور آپریشن کرتے ہوئے متعدد فارم ہاوسز مسمار کر دیئے۔ پی ٹی آئی رہنما موقع پر پہنچے تو علاقہ مکینوں اور کارکنان کی جانب سے بھرپوراحتجاج کیا گیا، مشینری پر پتھراو ¿کیا، عملے کو زدوکوب بھی کیا گیا۔

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کادعویٰ تھا سندھ حکومت نے سیاسی انتقام میں قانونی فارم ہاوسز گرائے۔ جواب پیپلزپارٹی سے بھی فورا آیا، مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی گئی جسے پی ٹی آئی اپوزیشن لیڈر کےخلاف کارروائی کارنگ دے رہی ہے، سعید غنی نے بھی انکی تائیدکی۔

کارروائی کے خلاف متاثرین نے سپرہائی وے کے دونوں ٹریک دوگھنٹوں کے لیے بلاک کر دیئے۔ پولیس سے کامیاب مذکرات کے بعد احتجاج ختم کیا گیا، حلیم عادل شیخ نے بلاول بھٹواور وزیراعلی سندھ کے خلاف مقدمہ کی درخواست جمع کرادی۔احتجاج کے سبب سپرہائی وے پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، ہزاروں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
——-

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہاہے کہ حلیم عادل شیخ اس وقت ذہنی توازن کھو چکے ہیں ،سندھ حکومت حلیم عادل شیخ کا ذہنی علاج معالجہ کرانے میں بھرپور تعاون کرے گی،حلیم عادل شیخ کی مثال اس وقت کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہاکہ کسی کو میراثی کہنے والوں کو اصل لفظ ” میراث” کے معنی بھی معلوم ہونے چاہئیں،انہوں نے کہاکہ حلیم عادل شیخ غیر قانونی زمین پر قبضہ میں براہِ راست ملوث ہیں ،حلیم عادل شیخ کی زبان ان کی جماعت ” تحریک انتشار”کا آئینہ ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ حلیم عادل شیخ کی باتیں صرف الزامات کا پٹارہ رہ چکی ہیں،حلیم عادل شیخ میرٹ پر تو جونیئر کلرک کی ملازمت کے بھی اہل نہیں۔

——————-
https://www.ummat.net/2021/02/07/news.php?p=news-03.gif

https://www.ummat.net/2021/02/07/news.php?p=news-03.gif

https://www.ummat.net/2021/02/07/news.php?p=news-05.gif