پی ڈی ایم جلسہ حیدرآباد میں بلاول بٹھو زرداری اہم اعلان کریں گے ، ارباب وزیر میمن

سجاول: دڑو میں پی پی رہنماغیاث جمانی کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے پی پی کے سینئررہنمااورسابق ایم این اے ارباب وزیر میمن نے کہاہے کہ اس کاجینامرنا پی پی سے ہے اور یہ اٹوٹ رشتہ آخری سانس تک رہے گا۔ مخالفین کتنی ہی تنقید کریں پر وہ آبپاشی کے جاری آپریشن میں غریب اور مسکین افراد کو بے گھرنہیں ہونے دے گا۔ دڑو میں سلیکٹڈ آپریشن میں کوئی صداقت نہیں ہے ، نہروں کے کناروں سے سپریم کے حکم پر آپریشن کیاجارہاہے جس کا وہ احترام کرتے ہیں ، تاہم غریب مسکین افراد کو بے گھرنہیں کیاجاناچاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ نو فروری کو حیدرآباد میں پی ڈی ایم کے جلسہ میں دڑو اور سجاول ضلع سے پی پی ضلعی صدر کی قیادت میں سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ شریک ہوگا۔ پی پی سربراہ بلاول بھٹو زرداری اہم خطاب کرکے نااھل نیازی حکومت کے خاتمے کی تحریک کا اھم اعلان کریں گے ۔ ارباب وزیر میمن اور ارباب کامران وزیر کے استقبالیہ کے میزبان غیاث میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ارباب وزیر میمن پی پی کا بنیادی رکن اور قیمتی سرمایہ ہے جس نے ہرآمریت اور نیم آمریت میں سختیاں برداشت کرکے پارٹی کے ساتھ ثابت قدم رہاہے ، اس کا شمارمرکزی سطح پر مخلص کارکنان میں ہوتاہے ۔ تقریب سے محمد کچھی ، پی پی یوتھ کے زاہد کھڈو چیئرمین ٹی سی بٹھورو عبدالغفور میمن ،کاشف خواجہ ،قادری کھٹی ، سکندرعباسی اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔