پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا قتل، لاشیں کھیتوں سے ملیں


رائیونڈ روڈ پرآرائیاں پنڈ میں پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ میاں بیوی کی لاشیں کھیتوں سے ملیں ۔ قریب سے2بچے بھی ملے جن کی عمریں دو سے چار سال کے درمیان ہیں۔ لاشوں کی شناخت علی رضا آباد کے رہائشی حبیب اور پروین کے نام سے ہوگئی۔ پولیس کا کہنا کہ مقتولین نےکچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی جنہیں فائرنگ کرکےقتل کیا گیا ۔
https://jang.com.pk/news/881714?_ga=2.191662890.1248206509.1612603257-90337664.1612603257
——————-
دو مختلف واقعات میں کم عمر لڑکوں سے زیادتی کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج، تفصیل کے مطابق قطب پور پولیس کی حدود میں 13سالہ لڑکے کے ساتھ ملزم بلال نے زیادتی کی، اس کے3ساتھی عمر، سراج، احسان ساتھ تھے، دہلی گیٹ پولیس کی حدود میں 12سالہ لڑکے کے ساتھ ملزم ظہور احمد نے زیادتی کی کوشش کی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔