فخر پاکستان

فخر پاکستان

دنیا بھر میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے افراد جوکہ مختلف نوعیت کے زریعہ معاش سے منسلک ہیں۔ الحمداللہ اپنی قابلیت اور ماہرانہ صلاحیتوں کو بروکارلاتے ہوئے اپنی قوم اور وطن کا فخر بن رہے ہیں۔ایسے ہی عظیم اور باعث افتخار اشخاص میں سعودی عرب منطقہ شرقیہ میں مقیم “ڈاکٹر سید محمد ظفیر” قابل زکر ہیں۔
ڈاکٹرسید محمد ظفیر منطقہ شرقیہ کے اِس وقت سب سے زیادہ تجربہ کار ڈاکٹراور طویل مدت ملازمت ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں جوکہ ۴۷ برس پر محیط ہے اس کے علاوہ سب سے زیادہ سینئر ماہرِ اطفال طبیب ہونے کا اعزاز بھی اِن ہی کو حاصل ہے۔مملکت سعودی عرب کے محکمہ وزارت صحت میں ۴۱ برس خدمات انجام دینے کے بعد گزشتہ ۶ سالوں سے صنعتی شہر الجبیل میں ایک پرائیوٹ ہسپتال میں باحیثیت ماہر اطفال خدمات انجام دے رہے ہیں۔


مختلف پلیٹ فارمز میں ورکشاپ دینے کے علاوہ اخبارات اور جریدوں میں ان کے مضامین اور انٹرویوز شائع ہوچکے ہیں جس میں سعودی عرب کے اخبار بھی شامل ہیں۔
سعودی عرب میں مقیم ڈاکٹر سید محمد ظفیر کو اُن کی مثالی خدمات اور بہترین کارکردگی پر ۱۰ مئی۱۹۹۹ مملکت سعودی عرب کے محکمہ صحت نے بہترین طبیب کے اعزاز سے بھی نوازا ۔


الجبیل میں قائم پاکستان انٹر نیشنل اسکول کی بنیاد رکھنے والو میں بھی اِن کا شمار ہوتا ہے ۔ڈاکٹر سید محمد ظفیر کی وبائی مرض کرونا کے دنوں میں بھی کافی خدمات رہی اور کمیونٹی کی صحت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انہوں نے اپنا براہ راست فون نمبر سوشل میڈیا پر عوام الناس کے لئے درج کر دیا ۔جس سے ہر خاص و عام کے لئے رسائی آسان ہوگئ -با حیثیت ماہر ِاطفال عوام میں والدین اور بچوں کے حوالے معلومات فراہم کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر ڈاکٹر ظفیر کا چینل بھی موجود ہے جو کہ تیزی سے مقبولیت کے منازل طے کر رہا ہے۔
———————
لینا خان( سعودی عرب)