ناظم آباد میں ناجائز تعمیرات، چیئرمین اینٹی کرپشن سے رپورٹ طلب

اسپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ نے ناجائز تعمیرات کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے دائر درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے چیئرمین اینٹی کرپشن سے رپورٹ طلب کرلی۔ناظم آباد کے ایک رہائشی عبداللہ شیخ نے رہائشی پلاٹ نمبر 7 /5 , 3 – C ناظم آبادپر فلیٹوں کی ناجائز تعمیرات کے خلاف اینٹی کرپشن کورٹ سے زیردفعہ 200 cr. p.cصفدر مگسی ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی لیاقت آباد ٹاؤن ، عبدالرحمن بھٹی ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی لیاقت آباد ٹاؤن ، نواب منگریجو اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور رضی بلگرامی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ،لیاقت آباد ٹاؤن ودیگر کے خلاف کارروائی کے لئے رجوع کیا تھا. اینٹی کرپشن کورٹ کی اسپیشل جج مس نوشابہ قاضی نے اس درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے چئیرمین اینٹی کرپشن سے 12 فروری کو صبح 9 بجے تک رپورٹ طلب کر لی ۔

https://jang.com.pk/news/881332?_ga=2.150910646.1092370004.1612514208-1369082923.1612514208