پنڈی ٹیسٹ: فہیم اشرف جنوبی افریقا کے سامنے ڈٹ گئے

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کھانے کے وقفے تک میزبان ٹیم نے اپنی پہلی اننگ میں 7 وکٹ کے نقصان پر 229 رنز بنالیے ہیں۔

دوسرے دن کے کھیل کے پہلے سیشن کی خاص بات فہیم اشرف کی ناقابل شکست نصف سنچری ہے وہ 54 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں جبکہ جنوبی افریقا نے 4 وکٹ حاصل کیے ہیں۔

دوسرے دن کے کھیل کا آغاز پاکستان کیلئے مایوس کن انداز میں ہوا اور گزشتہ روز کی سیٹ جوڑی بابر اعظم اور فواد عالم جلد ہی آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

پنڈی ٹیسٹ: فہیم اشرف جنوبی افریقا کے سامنے ڈٹ گئے
پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے 145 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگ کا آغاز کیا تو کپتان بابر اعظم آج کے دن میں اپنا کھاتہ کھولے بغیر ہی نورٹجی کا شکار بن گئے، انہوں نے 77 رنز کی اننگ کھیلی۔

دوسرے اینڈ پر موجود کراچی ٹیسٹ کے مین آف دی میچ فواد عالم اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں 3 رنز کا اضافہ کرکے رن آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 45 رنز بنائے ۔

بابر اور فواد کے آؤٹ ہوجانے کے بعد رضوان اور فہیم اشرف بیٹنگ کے آئے تاہم 41 رنز کی شراکت کے بعد رضوان 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

میزبان ٹیم کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حسن علی تھے کو 221 کے مجموعی اسکور پر 8 رنز بناکر مہاراج کا شکار بنے۔

پنڈی ٹیسٹ: فہیم اشرف جنوبی افریقا کے سامنے ڈٹ گئے
پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنا لیے ہیں اور اس کی 3 وکٹیں ابھی باقی ہیں، فہیم اشرف 54 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی، کھیل کے پہلے ہی سیشن میں ابتدائی 3 کھلاڑی 22 کے مجموعی پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد بابر اعظم اور فواد عالم نے ٹیم کو سہارا دیا ۔

پہلے دن چائے کے وقفے کے دوران ہی راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کے سبب پہلے دن کا کھیل مقررہ وقت سے قبل ہی ختم کرنا پڑگیا تھا۔

https://jang.com.pk/news/881405