سائبر کرائم ونگ کراچی اعلیٰ افسران کے تبادلے

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کراچی کے اعلیٰ افسران کے تبادلے اسلام آباد کردیئے گئے ہیں جبکہ سرکل میں نئی تعیناتیاں بھی کردی گئی ہیں۔ گریڈ 19کے پی ایس پی ڈائریکٹر سائبر کرائم زون کراچی فیض اللہ کوریجو کا کراچی سے ہیڈکوارٹر اسلام آباد تبادلہ کردیا گیا ہے جبکہ حیدرآباد سائبر کرائم رپورٹنگ سیل میں تعینات محمد وصی حیدر کو کراچی کا سربراہ بنا دیا گیا ہے۔ انچارج سی سی آر سی کراچی عبدالغفار کا تبادلہ سائبر کرائم ونگ ہیڈکوارٹر اسلام آباد کردیا گیا ہے جبکہ کراچی میں تعینات سائبر فارنسک ایکسپرٹ شہباز خان کو انچارج سی سی آر سی کراچی تعینات کردیا گیا ہے۔

https://jang.com.pk/news/881280?_ga=2.82754966.1092370004.1612514208-1369082923.1612514208