ایکسپو لائیواسٹاک 2021حیدرآباد میں منعقد ہوگا

ایکسپو لائیواسٹاک 2021حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز عبدالباری پتافی  منسٹر لائیواسٹاک و فشریز کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ،انتظامات کو حتمی شکل دی گئی  ایکسپولائیواسٹاک 2021 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت منسٹر لائیواسٹاک و فشریز عبدالباری پتافی نے کی ۔ اجلاس میں منسٹر کلچر سید سردار علی شاہ ،سیکرٹری لائیواسٹاک فشریز، سیکرٹری کلچر،نمائندہ ڈی آئی جی حیدرآباد ایس پی ٹھٹھ،نمائندہ کمشنر حیدرآباد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ، ڈپٹی سیکرٹری فنانس، ڈی جی فشریز اور ڈی جی لائیواسٹاک و دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال ایکسپولائیواسٹاک 2020 کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی تھی اب ایکسپو لائیواسٹاک 2021کو مزید بہتر اندازمیں اور بھرپور تیاریوں سے منعقد کیا جائے گا۔ جس میں انڈس ویلی کے نایاب اقسام کے جانوروںکو نمائش کےلئے پیش کیا جائے گا۔حیدرآباد میں منعقد ہونے والی اس نمائش میں غیر ملکی سفارت کاروں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ اس موقع پر پر صوبائی وزیر لائیو اسٹاک وفشریز عبدالباری پتافی نے متعلقہ اداروں اور حکام کو ہدایات دیں کہ نمائش کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ ہینڈ آﺅٹ نمبر۔۔۔(ایس ڈی)