جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کا پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کا پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ۔راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان کی جانب سے عابد علی اور عمران بٹ نے اننگ کا آغاز کیا ۔دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے کی وجہ سے برتری حاصل ہے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کم بیک کر سکتی ہے اسے آسان نہیں سمجھتے بھرپور مقابلہ متوقع ہے پاکستانی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی کھلاڑی فارم میں ہیں ۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا یہ 2408 میچ ہے راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کے فرائض احسن رضا اور علیم ڈارانجام دے رہے ہیں راشد ریاض ریزروائر ہیں جبکہ محمد جاوید میچ ریفری ہیں ۔پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا پاکستانی ٹیم نے اپنے ویلنگ کمیشن میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ جنوبی افریقہ نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے لونگی جی ڈی کی جگہ ویان ملڈر کو موقع دیا ہے پہلے دو اوورز میں پاکستان نے آٹھ رنز بنائے تھے اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا