عینی اور عدنان کے قتل میں اس کے شوہر کے ملوث ہونے کا شبہ ہے

بوٹ بیسن میں گزشتہ شب فائرنگ سے خاتون اور مرد کے قتل کا مقدمہ مقتول عدنان کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے،پولیس کے مطابق تعاقب کے بعد فائرنگ کر کے عینی کو پہلے ٹارگٹ کیاگیا،عینی شادی شدہ تھی تاہم شوہر کے ساتھ نہیں بلکہ اپنے والدین کے گھر پر رہتی تھی،عینی کو اس کے پڑوسی اور دوست عدنان کے ساتھ تعاقب کے بعد قتل کیا گیا،عینی کو جسم کے اوپری حصے میں تین گولیاں ماری گئیں اور پھر عدنان کو قتل کیا گیا،پولیس کے مطابق عینی اور عدنان پڑوسی اور دوست ہجرت کالونی کے رہائشی تھے،قتل میں تیس بور پستول استعمال کیا گیا جبکہ موقع سے پانچ خول ملےہیں،مقتولہ عینی کا تعلق سرگودھا سے تھا ، مقتولہ کے موبائل فون سے 2 مشتبہ افراد کی بھی نشاندہی ہوئی ، جن کی گرفتار کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،مقتول عدنان کی لاش کو ورثاء آبائی علاقے کوہاٹ لے گئے ہیں، تفتیشی پولیس حکام کوعینی اور عدنان کے قتل میں اس کے شوہر کے ملوث ہونے کا شبہ ہے تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد ہی واقعہ کے اصل محرکات سامنے

آ سکیں گے،دوسری جانب واقعہ سے متعلق ایک اورسی سی ٹی وی فوٹیج میں لال رنگ کی گاڑی کو بھی گذرتے دیکھا جاسکتا ہے،فائرنگ کے فوری بعدگلی سے ایک موٹرسائیکل بھی نکلتی ہے،فائرنگ کی آواز سن کر چوکیدار بھی گلی کے اندر بھاگتا ہے