پٹرول پر 47 ، ڈیزل پر 45 روپے فی لیٹر لیوی،ٹیکس، ڈیوٹی کی وصولی


اسلام آباد ( عاطف شیرازی ) عوام پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی,ٹیکس,ڈیوٹیز اور مارجن کے بھاری بوجھ تلے دب گئے-عوام سے پیٹرول پر 47 روپے 59 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 45 روپے 95 پیسے فی لیٹر لیوی,ٹیکس,ڈوٹیز اور مارجن وصول کیے جارہے ہیں .ذرائع کے مطابق اس وقت پیٹرول کی اصل قیمت 64 روپے 31 پیسے اور عوام کیلئے اس کی قیمت 111 روپے 90 پائے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اصل قیمت 70 روپے 13 پیسے اور عوام کیلئے اس کی قیمت 116 روپے آٹھ پیسے فی لیٹر ہے- ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر اکیس روپے چار پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کی جارہی ہے اور پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی الگ سے سولہ روپے چھبیس پیسے فی لیٹر وصولی کی جارہی ہے ۔اسی طرح عوام سے پیٹرول پر ڈیلرز مارجن کی مد میں تین روپے 70 پیسے,دو روپے 81 پیسے ڈسٹری بیوٹر مارجن اور تین روپے 78 پیسے فی لیٹر آئی ایف ای ایم وصول کی جارہی ہے-ذراہع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر بائیس روپے گیارہ پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی,سولہ روپے 87 پیسے سیلز ٹیکس,تین روپے بارہ پیسے ڈیلر

مارجن اور دو روپے 81 پیسے ڈسٹری بیوٹر مارجن جبکہ ایک روپے چار پیسے فی لیٹر آئی ایف ای ایم وصول کی جارہی ہے-
https://jang.com.pk/news/880470?_ga=2.132193549.2095452094.1612320523-2035121271.1612320522