بریگیڈئیر ریحان زبیر سے اے پی این ایس کا اظہار تعزیت

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس ) کے صدر حمید ہارون ، سیکرٹری جنرل سرمد علی نے اے پی این ایس کے تمام عہدیداروں اورارکان مجلس عاملہ کی جانب سے میسرز کریئیٹو جنکشن کے سی ای او اور پاکستان ایڈور ٹائزنگ ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چئیرمین بریگیڈئیر ریحان زبیر کے بڑے بھائیوں محمد طاہر اور محمد طارق کے انتقال پت گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔غم زدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کر تے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے اور مغفرت فرمائے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔