سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے اور قونصلیٹ سمیت دنیا بھر کے پاکستانی مشنز نے وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر 31 جنوری سے مینوئل ویزوں کا اجرا بند کر دیا ہے۔

جدہ ( امیر محمد خان )سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے اور قونصلیٹ سمیت دنیا بھر کے پاکستانی مشنز نے وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر 31 جنوری سے مینوئل ویزوں کا اجرا بند کر دیا ہے۔

ریاض میں پاکستانی سفارتخانے اور جدہ میں قونصلیٹ کی جانب سے جاری بیان میں تمام درخواست گزاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ آن لائن ویزا پورٹل پر ویزے کے لیے اپلائی کریں۔

قونصلیٹ کے ترجمان نے اردونیوز کو بتایا کہ یکم فروری سے ویزے کے لیے آن لائن درخواستیں دی جا سکیں گی اور ایک ہفتے میں ویزا پروسس ہوجائے گا۔

وزارت داخلہ کے اس بیان سے خاص طور پر ان سعودی تاجروں کو آسانی ہوگی جو پاکستان تجارتی مصروفیات کیلئے جانا چاہتے ہیں یا تعلیم و سیر تفریحی کیلئے پاکستان کا ویزہ فوری حاصل کرسکیں گے اس عمل سے پاک سعودی تجارتی اور ذرا مبادلہ حاصل ہوگا۔

اگر کوئی اعتراض ہوا تودرخواست گزار کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ  رشید نے 152 ملکوں کے لیے آن لائن ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 

شیخ رشید کا کہنا تھا وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ ’آن لائن ویزے کے لیے کوئی بھی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، اگر کوئی آدمی سٹیکر کا پوچھے تو ان سے براہ راست رابطہ کریں۔‘