واٹربورڈ کے ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن محمد نسیم خان کے چھوٹے بھائی پیر کو انتقال کرگئے مرحوم کی نماز جنازہ میں واٹربورڈ کے افسران سمیت دیگر ملازمین اور عزیز واقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی


واٹربورڈ کے ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن محمد نسیم خان کے چھوٹے بھائی پیر کو انتقال کرگئے مرحوم کی نماز جنازہ میں واٹربورڈ کے افسران سمیت دیگر ملازمین اور عزیز واقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی، دریں اثناء ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے محمد نسیم خان سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی ہے، سوگوارخاند ان کے نام اپنے پیغام میں ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں واٹربورڈ کے تمام ملازمین آپ کے ساتھ ہیں،انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگواران کو صبر جمیل دے۔

ر ضوان حیدر
انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر
کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ