بےلوث انسانیت کی خدمت کرتے وقت ہمیں اللہ کی رضا پر نظر رکھنی چاہئے/ندیم اختر چوھدری

نمائندہ (ناظم علی عطاری) الریاض شہر میں مختصر وزٹ پر تشریف لائے پاکستان ضلع گجرات کی معروف سماجی شخصیت اور سعودی عرب میں پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل سعودی عرب کے صدر چوھدری ندیم اختر اور پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے جنرل سیکرٹری ناظم علی عطاری کے اعزاز میں ارشدتبسم اور ملک انصر کی طرف سے ظہرانہ پیش کیا گیامعروف عوامی و سماجی شخصیت ارشد تبسم نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بڑی خوشی ہوتی ہے جب ندیم اختر صدر POAF جیسے لوگ پاکستانیت اور انسانیت کی خدمت کرتے نظر آتے ہیں
ہمیں ایسے سب غیور پاکستانیوں پر فخر ہے
میرا تارکین وطن کیلئے یہ پیغام ہے کہ کسی پریشان حال اور مظلوم کی مدد کرنا بھی اعلی حسن اخلاق میں شامل ہوتا ہے
لہذا جس کے پاس وسائل ہیں یا علمی مہارت ہے یا عملی وقت ہے انہیں اپنے اوورسیز بھائیوں کی خدمت کیلئے صرف کرنا چاہئے یہ ہم پر بخثیت انسان اور پاکستانی فرض ہےندیم اختر چوھدری سے ملاقات کے دوران جدہ میں مقیم ستار نامی ایک پاکستانی کو پاکستان بھیجنے میں کردار ادا کرنے کا بھی معاملہ پیش کیا۔