نیوزی لینڈ سیریز کے بعد ہوئی باتوں سے فرق نہیں پڑتا، مصباح

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کراچی ٹیسٹ میں ٹیم نے مشکل صورتحال سے فائٹ کیا، پچ کو دیکھتے ہوئے اگر ضرورت پڑی تو راولپنڈی ٹیسٹ میں تبدیلی کریں گے۔

راولپنڈی میں پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ سیریز ہارنے کے بعد جو باتیں ہوئیں اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

مصباح نے کہا کہ محمد حفیظ کی جیسی فارم لگی ہوئی ہے اس کا ٹیم میں نہ ہونا فرق تو ڈالے گا، کوشش ہے کہ ہر کھلاڑی کو مکمل موقع دیا جائے
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں کنڈیشنز تھوڑی تبدیل ہوں گی،کوشش یہی ہوگی کہ جو غلطیاں ہوئیں ان کو نہ دہرائیں۔

مصباح کاکہنا تھا کہ جنوبی افریقا ایک بہترین ٹیم ہے اور فائٹ بیک کر سکتی ہے، کوشش یہی ہوگی کہ راولپنڈی ٹیسٹ جیت کر سیریز جیتیں، راولپنڈی ٹیسٹ کی فائنل الیون کا آخری دن اعلان کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ حسن علی کو ایک میچ میں جج کرنا ناانصافی ہے، حسن کم بیک کر رہے ہیں اور ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کیا ہے