ہر پلیٹ فارم سے پاکستان کی مثبت آواز بنوں گی ،نازیہ علی

کراچی(نمائندہ خصوصی ) نوجوان نسل کی مضبوط آواز اور سماجی کارکن و کالم نگار نازیہ علی نے ہمیشہ ملکی اور سماجی خدمات کو جاری رکھا اسکی مثال فیض ٹی وی نیٹ ورک سے جاری انکا پروگرام “شام فیض نازیہ علی کے ساتھ” ہے جس میں نازیہ علی پاکستان کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی زندگی کے بارے میں لوگوں کو بتاتی ہیں اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے پاکستان کے مثبت پہلو دنیا کے سامنے اجاگر کرتی ہیں۔ فیض نیٹ ورک کے پروگرام “شام فیض نازیہ علی کے ساتھ” میں ناظرین کو ایک منفرد اور الگ انداز میں لوگوں کو جاننے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے گزشتہ دنوں شہید علی رضا عابدی کی والدہ و چئیرپرسن سارہ فاؤنڈیشن ڈاکٹر صبیحہ اخلاق کا انٹرویو نشر کیا گیا جو کہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور دل کو چھو لینے والا انٹرویو تھا۔