ایف ٹین اور ای الیون کے درمیان مارگلہ روڈ پر فلائی اوور اور انڈر پاس

اسلام آباد: شہرِ اقتدار کے ٹریفک کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا نیا پلان سامنے آ گیا ہے۔

پلان کے مطابق سی ڈی اے نے انجینرنگ، فنانس اور پلاننگ ڈیپارٹمنٹ سے کہہ دیا ہے کہ کنسٹرکشن پلانز کی فیزیبلیٹی رپورٹ تیار کریں۔

تفصیلات کے مطابق متعلقہ پراجیکٹ کو مختلف حصوں میں مکمل کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں ایف ٹین اور ای الیون کے درمیان مارگلہ روڈ پر فلائی اوور اور انڈر پاس کا قیام ہے۔

اس پراجیکٹ کو فروری 2021 تک شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ دسمبر کے وسط میں وزارتِ داخلہ کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ شہر میں پولیس ناکوں کو ختم کیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں 21 میں سے 18 پولیس چیک پوسٹس ختم کردیئے گئے ہیں

سی ڈی اے اسلام آباد کے ٹریفک مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں