نوجوان نے محبوبہ کی خوشی کیلئے اس کے بہنوئی کو قتل کردیا

نوجوان نے محبوبہ کو خوش کرنے کے لیے اس کے بہنوئی کو گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق مریدکے کے علاقے تھانہ سٹی پولیس نے چند روز قبل ہونے والے اندھے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے

لاہور کے رہائشی نوجوان نے محبوبہ کو خوش کرنے کے لیے اس کے بہنوئی کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق علی حیدر نامی ملزم کے مقتول کی سالی کے ساتھ تعلقات تھے، اور مقتول محبوبہ کی بہن پر ظلم کرتا تھا، جسے خوش کرنے کے لیے اس کے بہنوئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اقرار کیا ہے کہ طفیل مدھیال کو قتل کی وجہ یہی تھی کہ وہ میری محبوبہ کی بہن پر ظلم کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزم کا کھوج لگا لیا اور اسے گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے، جبکہ ملزم کی محبوبہ ار مقتول طفیل مدھیال کی سالی کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

https://jang.com.pk/news/879541?_ga=2.66431594.516467264.1612172732-1656291116.1612172732