سید ناصر حسین شاہ کا اورنگی ٹاون میں تبلیغی جماعت کے اجتماع گاہ دورہ

 سندھ حکومت 4 فروری سے شروع ہونے والے سالانہ تبلیغی اجتماع کے موقع پر منتظمین کو ہر سہولت فراہم کرے گی۔ سید ناصر حسین شاہ  عالمی تبلیغی اجتماع کے موقع پر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔صوبائی وزیر بلدیات و مذہبی امور کراچی(31 جنوری ): صوبائی وزیر اطلاعات ، بلدیات و مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ نے اورنگی ٹاون میں تبلیغی جماعت کے اجتماع گاہ دورہ کیا ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے کوآرڈینیٹر شہزاد میمن اور جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی غربی علی احمد جان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غربی، اے ایس پی اورنگی ٹاون، میونسپل کمشنر ، چیف انجنیئر کے ڈی اے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اجتماع گاہ کے منتظم مولانا عبد الوہاب نے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کو اجتماع گاہ کا تفصیلی دورہ کروایا۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت 4 فروری سے شروع ہونے والے سالانہ تبلیغی اجتماع کے موقع پر منتظمین کو ہر سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صفائی اور پانی کی فراہمی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف پلان بنایا جا ئے گا۔ انہوں نے نیا ناظم آباد سے اجتماع گاہ تک سڑک کی تعمیر کے احکامات جاری کئے ۔انہوں نے اجتماع گاہ کی انتظامیہ کو اجتماع گاہ کے دروازوں کے سامنے ناجائز قبضے خالی کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ سید ناصر حسین شاہ نے تبلیغی اجتماع کے منتظمین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی تبلیغی اجتماع کے موقع پر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ ہینڈآوٹ نمبر 119….. ایف ایچ بی