بھائی کو کرائے کے قاتل کے ذریعے قتل کروانے والا ملزم گرفتار

پیر آباد پولیس نے یکم دسمبر 2020 کو ڈکیتی کے دوران قتل کا معمہ حل کر کے کاروبار اور جائیداد کے تنازع پر اپنے ہی بھائی قاسم خان ولد نزیر خان کو کرائے کے قاتل کے ذریعے قتل کروانے اور بعد ازاں قاتل کو بھی قتل کروانے والے ملزم ہاشم خان کو گرفتار کرلیا، ملزم ہاشم خان نے اپنے بھائی قاسم خان کو قتل کروانے کیلئے احمد گل عرف گلاب نامی شخص کو 15 لاکھ روپے میں ہائیر کیا، قتل کے بعد ملزم روپوش ہونے کے غرض سے ملزم ہاشم خان کے دوست رانا زاہد کے پاس لاہور چلاگیا اور رانا زاہد کو 2 لاکھ میں ہائیر کر کے اپنے بھائی کے قاتل احمد گل عرف گلاب کو بھی قتل کروا دیا