آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ماہرِ معاشیات کاظم سعید کی کتاب “دو پاکستان”کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد

تقریب رونمائی میں معروف دانشوروں،صحافیوں اور سماجی شخصیات کی شرکت

کراچی ( ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ماہر معاشیات کاظم سعید کی کتاب ” دو پاکستان“ کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تقریب رونمائی کے مقررین میں حارث گزدر، بیلا جمیل،مظہر عباس، اظفر معین،سلیم رضا اور صاحبِ کتاب کاظم سعید شامل تھے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حارث گزدر نے کہاکہ اس کتاب میں بہت زیادہ محنت کی گئی ہے۔ اس کتاب پر جتنا کام کیا گیا ہے اس میں بے انتہا محنت ہے۔اس کتاب کو غور سے پڑھنے پر آپ کو محبت نظر آئے گی۔ کتاب میں بہت سے محبت کے پہلو ہیں۔ ہمارے ملک میں ساری فیک نیوز اردو میں بن رہی ہے۔ پروپگینڈا اردو میں جبکہ معلومات انگریزی میں دی جارہی ہے۔یہ کتاب معلومات کی فراہمی کے لئے پل کا کردار ادا کرسکتی ہے۔ ماہر تعلیم بیلا جمیل نے کہا کہ اس کتاب کے مختلف پہلو ہیں۔باب اول میں غربت سے نجات، دوسری کتنے پاکستانی، تیسری اتنے پاکستانی کمائیں گے کیسے اور چوتھی کہ تعلیم کیسے حاصل کرنی ہے۔ تعلیمی نظام کی مالی بنیاد کتنا گڑ اور کامیاب ممالک سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں۔ معروف صحافی مظہر عباس نے کتاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے کتاب پڑھنا شروع کی تو مجھے اندازہ یہ ہوا کہ قلعہ کے اندر کے جو لوگ ہیں وہ کتاب پڑھنا نہیں چاہتے اور باہر کے جو لوگ ہیں ا ±نہیں کتاب پڑھنا نہیں آتی۔تو اب یہ مسئلہ حل کیسے ہوگا؟ کسی نے کہا تھا ناں کہ میں بھی عجیب شخص ہوں اتنا عجیب ہوں کہ بس خود کو تباہ کرلیا اور ملال بھی نہیں۔ ہمارے جو پالیسی میکرز ہیں ا ±ن کو تقریباََ یہ ساری باتیں پتا ہیں جو کاظم نے لکھی ہیں لیکن پھر کرنا کیوں نہیں چاہتے؟میری نظر میں ایک پاکستان اسلام آباد میں ہے اور ایک راولپنڈی میں۔ باقی کا جو پاکستان ہے ا ±س کے لئے کوئی کچھ نہیں کرنا چاہتا۔اپنی کتاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے مصنف کاظم سعید نے کہا کہ یہ کتاب اعداد و شمار کا گورکھ دھندا ہے جسے معیاری اردو میں باریک بینی سے لکھا گیا ہے جسے پڑھ کر قاری حیران رہ جائے۔انہوں نے کہا کہ کتاب میں اپنی تاریخ کے حوالے دیئے گئے ہیں باالخصوص مغل دورکے ۔اس کتاب میں باقاعدہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ مسائل تو ہیں ان کا حل کیا ہے؟ تقریب سے اظفر معین نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہارکیا جبکہ سلیم رضا نے ٹیلیفونک خطاب کیا ۔ تقریب کی نظامت کے فرائض معروف صحافی وسعت اللہ خان نے انجام دیئے۔