نااہل حکومت غریب عوام کو مہنگائی اور بی روزگاری کے دلدل میں دھکیل رہی ہے ۔ شازیہ مری

پ پ پ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ کو مسترد کرتے ہیں : پی پی پی مرکزی اطلاعات سیکریٹری شازیہ مری

کراچی (31 جنوری 2021) : مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیامنٹیرین و ایم این اے شازیہ عطا مری اپنے ایک بیان میں وفاقی حکومت کی جانب

سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس عوام دشمن فیصلے کو مسترد کرتی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے تاکہ عوام کو رلیف میسر ہو سکے۔
مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ نااہل حکومت


غریب عوام کو مہنگائی اور بی روزگاری کے دلدل میں دھکیل رہی ہے اور پی ٹی آئی حکومت غریب عوام کو رلیف دینے میں مکمل طور نکام رہی ہے ۔ شازیہ مری نے مزید کہا ہے کہ سلیکٹڈ اور کرپٹ حکمران مہنگائی کرکے اپنے آ ئی ایم ایف جیسے آقاوں کو خوش کرنا چاہتے ہیں اور انکی حکومت بدترین بدانتظامی اور بدعنوانی کی اپنی مثال آپ ہے ۔ انہون نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی شرح انکی ناقص حکمرانی اور غلط منصوبہ بندیاں ہیں۔ مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی نے مزید کہا ہے کہ پاکستانی عوام اب سلیکٹڈ حکومت کی بیمار معاشی پالیسیز کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی ، عوام انکی حکومت سے بیزار ہوچکی ہے ۔اور اب تو عالمی اداروں بھی انکی دور حکومت کو کرپشن بڑھانے کا زمیوار ٹہرا رہے ہیں