اللّٰہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے، محمد حفیظ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اسکواڈ میں نام شامل نہ کرنے پر اپنا رد عمل دے دیا۔

کرکٹر محمد حفیظ نے ٹیم سے ڈراپ ہونے پر اپنے ردِعمل میں قرآن کی آیت کا حوالہ دیا جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ ’اللّٰہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔‘

انہوں نے سوشل میڈیا پر تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے یہ پوسٹ شیئر کی۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین پرفارمنس دکھانے والے محمد حفیظ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کہتے ہیں کہ آصف علی تین فروری کو دستیاب ہوں گے، محمد حفیظ دستیاب نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حفیظ کی فارم پر شک نہیں، وہ بائیو سیکور ببل کے لیے دستیاب ہوتے تو ٹیم میں ہوتے؟