ہاشمانی کا نام معیار کی ضمانت ہے حاجی رفیق پردیسی

ہمارا مقصد عوام کو جدید اور معیاری صحت کی سہولیتات فراہم کرنا ہے ڈاکٹر شریف ہاشمانی   کووڈ کی ویکسین خریدنے کی حکومت پرائیوٹ لوگوں کو اجازت دے عقیل کریم ڈھیڈی
ہاشمانی کا نام معیار کی ضمانت ہے حاجی رفیق پردیسی

 کراچی (اسٹاف رپورٹر)کلفٹن کے علاقے زمزمہ کمرشل ایریا میں ہاشمانی ز گروپ کی جانب سے ویکسینیشن سینٹر اور  لیباٹری کی سہولیات کے ساتھ کھولے جانے والے ڈائیگنوسنگ سینٹر کی  افتتاحی تقریب کے موقع پرچیئرمین ہاشمانی ز اسپتال ڈاکٹر شریف ہاشمانی نے معروف بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی،سی ای او،ارسلان ہاشمانی،اولمپین اصلاح الدین،جاوید امین خان،ستار چھوٹانی،حاجی رفیق پردیسی،عارف بنانی،پرفیسر ٹیپو سلطان اور دیگر ربن کاٹ کر افتتاح کررہے ہیں اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شریف ہاشمانی کا کہناتھا کہ ہماری ویکسینیشن سینٹر اور لیباٹری امریکا یورپ جیسے ترقی یافتہ ممالک  کے معیارکے جیسی ہیں ویکسینیشن کی سہولیتات میں ہیپاٹائٹس، فلو،دیگر ویکسین کے ساتھ انشاء اللہ کو و19کی ویکسین کی بھی سہولت جلد فراہم کردی جائے گی کوڈ19کے کی وجہ سے لوگوں ٹیسٹ کروانے مشکلات کا سامناتھاآج افتتاح کے دن ہم نے مریضوں کو  مفت ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی ہے پاکستان میں ہاشمانی ز اسپتال امراض چشم کے علاج میں صف اول کا اسپتال مانا جاتا ہے ہم امراض چشم کے مریضوں  کے علاج میں جدید اور معیاری علاج کرتے آرہے ہیں اس ضمن میں ہمار ے ویکسینیشن سینٹر کا قیام ہماری  ایک اور کاوش ہے یہ ویکسینشن سینٹر تمام جدید سہولیات سے لیس ہے اور یہا ں پر موجود عملہ بھی اپنے کام میں مکمل صلاحیت رکھتا ہے یہ ویکسییشنسین سینٹر ہفتے کے سات دن اور چوبیس گھنٹے اپنی  سہولیات فراہم کرنے کے لیئے کھلا رہے گا ہمارا مقصدمعیاری صحت کی سہولت عوام تک پہنچانا ہے  بزنس مین عقیل کریم ڈیڈی کا کہناتھاکہ کووڈ کی ویکسین خریدنے کی حکومت پرائیوٹ لوگوں کو اجازت دے حکومت جو ویکسین لے رہی ہے وہ آبادی کے لحاظ سے ناکافی ہے ہم دعا کرتے ہیں یہ ویکسینشن سینٹر بھی دنیا میں وہ  ہی مقام حاصل کرے گا جومقام ہاشمانی نے آنکھوں کے علاج میں بنایا ہے اس موقع پر معروف نرنس میں اور سماجی رہنما حاجی رفیق پر دیسی نے شرکت کی تقریب کے موقع پر اہل علاقہ نے بھی شرکت کی اور کہا اس علاقے میں ایک بہترین لیباٹری کی اشد ضرورت تھی جسے ہاشمانی ز گروپ نے پوری کردی ہے ہم امید  رکھتے ہیں کہ یہاں جدید ٹیسٹ کی سہولیات فراہم ہوں گی۔اس موقع پر سی ای او ارسلان ہاشمانی نے آئے مہمانوں کو لیباٹری میں موجود سہولیات اور اسٹاف سے تعرف کراتے ہوئے دورہ بھی کرایا۔آخری  میں آئے ہوئے مہمانوں اور میڈیا کا آمد پر شکریہ ادا کیا۔