کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم وبربریت سے پوری دنیا آگاہ ہو چکی ہے

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم وبربریت سے پوری دنیا آگاہ ہو چکی ہے بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی برادری کے سامنے بےنقاب ہو چکا ہے پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر قوم متحد ہوکر مظلوم کشمیریوں کو یہ باور کرانے کہ ہم ان کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن میاں پرویز اقبال آرائیں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر الشریف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جوہر ٹاؤن لاہور سے واہگہ بارڈر تک یکجہتی کشمیر کارواں کے سلسلے میں مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران کیا ۔میاں پرویز اقبال نے کہا 73سال سے مسلہ کشمیر عالمی برادری کی بے حسی کا شکار ہے ہے اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ بھارت ظلم وبربریت کی انتہا کر رہا ہے اس صورتحال میں عالمی برادری مجرمانہ خاموشی کی مرتکب ہو رہی ہے میاں پرویز اقبال نے مزید کہا کہ بھارت لاتوں کا بھوت ہے اور ایک دہشت گرد ریاست ہے جس کی اپنے کسی پڑوسی کے ساتھ نہیں بنی ۔بھارت ایک طرف کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے دوسری جانب وہ پاکستان میں ریا ستی دہشت گردی میں ملوث ہےاب وقت آ گیا ہے کہ دنیا کی مہذب اقوام کو بھارت کا مکروہ اور بھیانک چہرہ دکھایا جائے اور کشمیریوں کو آزادی دلانے کیلئے برطانیہ سمیت عالمی برادری کا ضمیر جگایا جائے میاں پرویز اقبال نے مزید کہا کہ بھارت دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس نے سیکولرزم سے ہندوتوا کا سفر تیزی کے ساتھ طے کیا ہے اب بھارت میں چھوٹی زات کے ہندوؤں سمیت کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھارتی مظالم اور ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے اور مظلوم کشمیریوں پر 73سال سے جاری مظالم کا سلسلہ بند کروائے ۔میاں پروہز اقبال نے کہا 5فروری یوم یکجہتی کشمیر پر یکجہتی کشمیر کارواں کا مقصد بھی مقبوضہ کشمیر میں مظلوموں پر جاری بھارتی ظلم وبربریت کو بے نقاب کرنا ہے الشریف فاؤنڈیشن انسانیت کی خدمت کے ساتھ ساتھ انسانیت پر مظالم پر بھی آواز اٹھائے گی انہوں نے اس موقع پر ملک بھر سے الشریف فاؤنڈیشن کے عہدیداران سے ٹیلی فونک خطاب بھی کیا اور یکجہتی کشمیر کارواں کے سلسلے میں ورکرز کو خصوصی نوجوانوں کو مسلہ کشمیر سے آگاہ کرنے پر زور بھی دیا