پاکستان کے وسائل کو70سال سے لوٹا جارہا ہے ادارے تباہی کی جانب گامزن ہیں

کراچی (نمائندہ خصوصی)پاکستان کے  وسائل کو70سال سے لوٹا جارہا ہے ادارے تباہی کی جانب گامزن ہیں موجودہ حکومت سمیت ماضی کے تمام حکمرانوں نے اس ملک وسائل کو ضائع کیا ہے ماضی کی حکومتوں نے قومی اور دفاعی نوعیت کے اداروں کی نجکاری صرف لوٹ مار اور اپنوں کو نوازنے کیلئے کی تھی موجودہ حکمران بھی وہی روش اختیار کررہے ہیں حکومت جن اداروں کی نجکاری کرنا چاہتی ہیے اسٹاک ایکسچینج کے زریعے تمام اداروں کومکمل طور پر ہمیں فروخت کردے اور ایک سال میں ساری قیمت وصول کر لے ان خیالات کا اظہار معروف ماہر معاشیات محمد ہارون حسن فتہ نے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا محمد ہارون حسن فتہ نیے کہاکہ میں پوری زمہ داری سے حکومت پاکستان اور تما م اداروں کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کی کامیابی اور ترقی ان ہی اداروں اور قومی وسائل میں مضمر ہے ایک سوال کی جواب میں ہارون حسن فتہ نے  کہاکہ ایک سال میں حکومت کی جانب سے نجکاری کیئے جانے والے تمام اداروں کی مکمل ادائیگیوں کے بعد پاکستان کے ان اثاثوں اسٹیٹ آف پاکستان کو تحفتاً واپس کر دئیے جائیں گے محمد ہارون حسن فتہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ موجودہ دؤر میں دفاع کے حوالے سے جو مسائل ہیں وہ بھی جب پاکستان اور پاکستانی قوم آزاد معیشت اور معاشی ترقی کے زریعے ہی بہتر انداز حل کئے جاسکتے ہیں انھوں نے کہا کہ معاشی مسائل کے حل کے بعد پاکستان دفاعی اعتبار سے زیادہ مضبوط ہو جائے گا موجودہ حکمران ٹیکس اہداف کے حصول میں مکمل طور پر ناکام ہیں میر ی پالیسوں پر عملدرآمد کروا کے ایک سال کے اندر ہم 8ہزار ارب ٹیکس ریونیو اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انھوں نہ کہا کہ ٹیکس اہداف کے حصول کے بعد میں پاکستان کو ایک مکمل اسلامی تعلیمات کے مطابق فلاحی ریاست بنانے اور ہر پاکستانی کو روٹی ،کپڑا اور مکان مفت  فراہم کیا جائے گا  ایک سوال کے جواب میں ہارون حسن فتہ نے کہا کہ بہتر معاشی پالیسیوں کے زریعے ہر پاکستانی کو بجلی ،گیس پانی اور ٹیلی فون مفت فراہم کیا جائے گا اس تیز رفتار ترقی کے لئے تم اداروں کو آگے آ کر ملکی مفادات کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات اور قوانین بنانے ہونگے