پاکستان میں روزانہ 9لاکھ ہیکنگ

وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نےکہا ہے کہ پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر 9لاکھ ہیکنگ ہوتی ہیں جنہیں وزارت آئی ٹی اور دیگر ادارے ملکر ناکام بناتے ہیں،فائیو جی دسمبر 2022ء میں لانچ کر دی جائیگی،آئی ٹی سیکٹر میں ٹیکسیشن کا مسئلہ جلد حل کر لیا جائیگا سٹیک ہولڈرز کی ان پٹ لینے کیلئے نیشنل براڈ بینڈاور نیشنل سائبر پالیسیاں وزارت کی ویب سائٹ پر ڈال دی گئی ہیں۔