کویت کے ویزوں کی پابندی ہٹنے میں حوصلہ افزا پیشرفت

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے کویت کے نائب وزیر خارجہ علی سلیمان السعید نے گذشتہ روز ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستانی شہریوں پر کویت کے ویزا کی پابندی ہٹانے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیاگیا اور ویزا کے حوالے سے حوصلہ افرا پیش رفت پر دونوں رہنماؤں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

کویت کے نائب وزیرخارجہ نے کویتی امیر کی طرف سے وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کو کویت کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان سکیورٹی کے حوالے سے مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

پاکستان اور کویت کے درمیان تجارت کا بہت سکوپ ہے،عملی اقدامات جلد لینے کی ضرورت ہے، کویتی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ان چیلنجر سے نمٹنے کیلئے وزارت داخلہ کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

دریں اثناء وفاقی وزیر داخلہ سےآل پاکستان سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآرڈی نیشن کونسل کے صدر چوہدری محمد حسین طاہر ، سیکرٹری جنرل ذوالفقار احمد اور چیف کوآرڈی نیٹر راجہ عطا ء الرحمن نےملاقات کی جس میں انہوں نے ملازمین کی تنخواہوں،پنشن میں اضافے اور تفریق کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

https://jang.com.pk/news/878376?_ga=2.39087456.2145738198.1611900989-1539809957.1611900989