پاکستان، ٹاک سیشن منطقہ شرقیہ سعودی عرب کی جانب سے فیس بک پیج پر منعقد

ریڈ پاکستان، ٹاک سیشن منطقہ شرقیہ سعودی عرب کی جانب سے فیس بک پیج پر منعقد ہوا۔ سیشن کا عنوان تھا “فلسفہ تعلیم”۔ یہ “ریڈنگ ٹائم ان قوارن ٹائن ” کے سلسلے کی چھٹی نشست تھی۔اس میٹنگ کا مقصد  زندگی میں تعلیم کی ضرورت پر زور دینا اور اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ لوگ  سیکھنے اور پڑھنے پر پوری توجہ مرکوز کریں۔ اس سیشن کو خاص طور پر اساتذہ کرام کے لئے ڈیزائن کیا گیا، تاکہ وہ اپنی تدریسی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرسکیں۔ اس سیشن کی میزبانی ریڈ پاکستان جوائنٹ سکریٹری  ذنیرہ ذوالنون نے کی۔ انہوں نے پروگرام کی نوعیت کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا اور مہمانوں کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے تلاوت کلام پاک کے بعد  پروگرام کو آگے بڑھایا۔سیشن کی مہمان خصوصی  پروفیسرمدیحہ ارشد امریکہ سے تھیں جو کہ تین بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ ہیں اور  دو قومی اسکالر شپس کی حامل ہیں. وہ پاکستان میں اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہی ہیں اور اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی امریکہ میں اسکالرشپ کے لیے پی ایچ ڈی پروگرام میں سٹڈی کے لیے آجکل چھٹی پر ہیں۔ انہوں نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ طالب علموں اور اساتذہ کی زندگی میں فلسف تعلیم  اور اس کے  روز مرہ کے استعمال اور مطالعہ کی اہمیت  پر زور دیتی اور اسکی اہمیت کو دیکھتی ہیں ۔ انہوں نے اس بابت ایک نئےانداز کو متعارف کرواتے ہوئے اس وجہ پر روشنی ڈالی کہ لوگوں کی زندگی میں تعلیم کی ضرورت اور اہمیت اس قدر اہمیت کی حامل کیوں ہے اور اس بات پر زور دیا کہ تربیت یافتہ اساتذہ پاکستان کے نظام تعلیم کے پورے افق کو کس طرح تبدیل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے تعلیمی فلسفہ اور اس سے وابستہ شرائط کا ایک جامع تعارف پیش کیا۔انہوں نےاپنی بات کو آگے بڑ ھاتے ہوئےکہا جہاں آج کے دن اور اس دور میں درس و تدریس  کو ڈیجیٹلائز کیا گیا ہے ، اور تعلیم کو ہر ایک کے لئے قابل رسائی بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں وہاں ریڈ پاکستان ایک نعمت الہی سے کم نہیں۔انہوں نےاس میدان میں تنظیم کی  کوششوں کو سراہتے ہوئے   اپنےسیشن کا اختتام کیا. 
سیشن میں ،سعودی عرب کے نامور کالم نویس ،  مبشر انوار جو کہ ینگ جرنلسٹ سوسائٹی کے صدر بھی ہیں سیشن میں شامل ہوئے ، اور طرز   تعلیم کے حوالے سے  بہتر انداز میں منعقد سیشن کی تعریف کی۔ ریڈ پاکستان کے اعزازی سفیر ڈاکٹر خالد الدوسری بھی اس سیشن میں شامل ہوئے اور ریڈ پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا ، کہ سیشن،  تعلیم کے لحاظ سے دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات سے بھرا ہوا ہے۔اس سیشن میں ایونٹ کوآرڈینیٹر فواد نے بھی شرکت کی۔ خالد سید  جو ریڈ پاکستان ایسٹرن ریجن کے  سفیر ہیں اور پاکستانی سکول الخبرمیں ایک بہت ہی ذہین طالب علم ہیں نے بھی بھر پور شرکت کی ، اس کے بعد صدر پی او سی گلوبل ایسٹرن ریجن احسن محمود ملک نے پروگرام  میں شامل ہو کر اپنی قیمتی باتوں سے پروگرام میں مزید جان ڈال دی، مہمان اسپیکر کو ایسی قیمتی معلومات عوام کے ساتھ بانٹنے   کے لیے شکریہ ادا کیا اور انکی تدریسی خدمات کو سراہا ۔اس سیشن کا اختتام نائب صدر نمیرہ محسن  نےشرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا۔  ، انہوں  نے تعلیم کی اہمیت ، اور زندگی بھر اس کو سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ناظرین سے بات کرتے ہوئے کتب بینی کی روایت کو پھر سے زندہ کرنے اور ریڈ پاکستان کے اس قافلے میں شریک ہونے کی درخواست کی۔ ریڈ پاکستان کے ذریعہ یہ پروگرام بڑا ہی متاثر کن ثابت ہو رہا ہے  اور لوگوں نے اسے بھرپور انداز میں سراہا.رپورٹ:- لینا خانسعودی عرب