جنوری 2021 : ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد)کے چیئرمین فیاض الیاس کے والد حاجی محمد الیاس انتقال کرگئے

کراچی 28 جنوری 2021 : ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد)کے چیئرمین فیاض الیاس کے والد حاجی محمد الیاس انتقال کرگئے ۔ وہ مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے،مختصر علالت کے بعد آج (جمعرات) کو وفات پاگئے ۔ آباد الائیڈ پینل کے سرپرست اعلیٰ محسن شیخانی،آباد کے سینئر وائس چیئرمین خواجہ محمد ایوب،وائس چیئرمین عارف شیخانی،آباد سدرن ریجن کے چیئرمین دانش بن رءوف، آباد ناردرن ریجن کے چیئرمین شیراز منو،حیدرآباد سب ریجن کے وائس چیئرمین کاشف شیخ،سابق چیئرمینز عارف یوسف جیوا،محمد حنیف گوہر،محمد حسن بخشی ،انوگاگائی ،جنید اشرف تالو،دیگر آباد ممبران سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے فیاض الیاس سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر وجمیل کی دعائیں مانگیں ۔ سوئم اور مرحوم کو ایصال ثواب پہنچانے کے لیے قرآن خوانی رہائشگاہ مکان نمبر 117 ،لین 6 ،مین خیابان محافظ ڈی ایچ اے فیز 7 کراچی میں ہوگی