علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سندھ کابینہ کے اجلاس کے منٹس طلب

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر اور بغاوت سے متعلق کیس میں فاٹا سے منتخب رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پرکابینہ اجلاس کے منٹس طلب کرلیے ہیں ، فاضل عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 29 جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔ بدھ کو انسداد دہشت گردی عدالت نےاشتعال انگیز تقریر اورملکی بغاوت سے متعلق کیس میں ایم این اے علی وزیر کی ضمانت سے متعلق دائردرخواست کی سماعت کی۔ ملزم علی وزیر کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہملک سے غداری کا مقدمہ سندھ کابینہ کی اجازت کے بغیر درج نہیں کیا جاسکتا ، سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کابینہ اجلاس میں کینٹ نے مقدمہ درج کرنے کی اجازت دی تھی ۔ ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ تقریر ریاست کے خلاف نہیں بلکہ اداروں کے خلاف کی ہے۔ بغیراجازت جلسہ کرنا دفہ 144کی خلاف ورزی ہے ، ملزم یہ جرم قبول کرنے کو تیار ہیں ، عدالت نے وکیل سے مکالمہ میں کہا کہ سزا ہوسکتی ہے، ایم این اے کی نشتست بھی چلی جائیگی ، جس پر علی وزیر کے

وکیل کا کہنا تھا کہ دوبارہ منتخب ہوجائیں گے ، عدالت نے کہا کہ سزا یافتہ مجرم دوبارہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔