قلت کے خاتمے اور غربت کو کم کرنے کے لیے حکومت سندھ اور مختلف این جی اوز کے تعاون سے ٹھٹھہ ضلع میں جاری منصوبوں کے متعلق دربار ہال مکلی میں ایک اجلاس منعقد

ٹھٹھہ: 27- مارچ 2019 (ھ آ): غذائی قلت کے خاتمے اور غربت کو کم کرنے کے لیے حکومت سندھ اور مختلف این جی اوز کے تعاون سے ٹھٹھہ ضلع میں جاری منصوبوں کے متعلق دربار ہال مکلی میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عبیداللہ پہوڑ، پروگرام مینیجر نظر محمد جویو ، محکمہ صحت،  تعلیم، زراعت، بہبود آبادی، لوکل گورنمینٹ، فشریز، لائیو اسٹاک، سوشل ویلفیئر اور انفارمیشن کے افسران سمیت مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے پروگرام مینیجر نظر محمد جویو نے کہا کہ صحتمند اور توانا قوم ہی ترقی و خوشحالی کی منازل حاصل کر سکتی ہیں لہذا قوم کے نونہالوں کی بہتر پرورش اور نشونماء کیلئے غذائی ضرورت کا بیحد خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کے غذائی قلت کے باعث بچوں کی نشونماء صحیح نہیں ہو رہی جبکہ غذائی قلت سے بچوں کے قد چھوٹے اور جسمانی طور پر کمزور رہ جاتے ہیں اور انہیں بلڈ پریشر و ذیابیطس جیسے خطرناک امراض میں قبل از وقت مبتلا ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کے غذائی قلت کی سب سے بڑی وجہ غربت ہے اور ضلع ٹھٹھہ کا شمار بھی صوبہ سندھ کے غریب اضلاع میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کے سندھ میں 18 فیصد بچے جسمانی کمزوری کا شکار ہیں جبکہ 48 فیصد یعنی ہر دوسرا بچہ غذائی قلت کے باعث عمر کے لحاظ سے قد میں کم ہے۔ انہوں نے کہا کے غذائی قلت کے بعد بچوں میں سب سے زیادہ شرح اموات کا سبب ڈائریا اور نمونیا بھی ہے جبکہ صفائی ستھرائی سے ہم اور ہمارے بچے بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا  محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکمے مربوط انداز میں کام کرتے ہوئے والدین کی مؤثر رہنمائی اور بچوں کا عمر کے مطابق قد نہ بڑھنا، خون کی کمی، پٹھوں کی کمزوری جیسی بیماریوں اور آئرن و ضروری وٹامنز کی کمی دور کرنے کیلئے ادویات، غذائی سپلیمنٹ اور علاج معالجہ کی دیگر سہولتیں فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ھ آ نمبر 03  (ر ا س)