میرپوربٹھورو میں صحافیوں ، سول سوسائیٹی او ر مختلف سیاسی سماجی رہنمائوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظ

سجاول : میرپوربٹھورو میں صحافیوں ، سول سوسائیٹی او ر مختلف سیاسی سماجی رہنمائوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین پلےکارڈ اٹھاکر ریلی کی صورت میں شہرکے مختلف راستوں پرپولیس اہلکاروں کے خلاف  شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مین بس اسٹاپ پرپہونچے جہاں پر دھرنادیاگیا، اس موقع پرعدنان احمد اور دیگر  نے   کہاکہ منشیات کے خلاف خبروں کے بعد صحافیوں کو نشانہ بنایاجارہاہے ، صحافی شاہد سموں کو گذشتہ رات سول کپڑوں میں پولیس اہلکاروں نے روک کرتشدد کا نشانہ بنایا، موبائل ،نقد ی اور گاڑی سمیت اغواکرلیا، اطلاع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیاجس کے بعد اسے رہاکیاگیا،عوامی شکایات اور منشیات کی نشاندھی کے باوجود  کاروائی نہیں کی جارہی بلکہ ان کو تحفظ فراہم کیاجارہاہے ، شکایت کرنے والوں  کو انتظامی کاروائی کا نشانہ بنایاجارہاہے ۔ پولیس اہلکاروں کی ایسی دھشتگردی کے خلاف آئی جی سندہ ، ڈی آئی جی حیدرآباد سمیت دیگرحکام نوٹس لیکر انصاف کریں اور اہلکاروں کے خلافف مقدمہ درج کرکے انہیں برطرف کیاجائے  بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیاجائیگا۔