خلیفہ تاج الاولیاء قاضی سید میر محمدعلی شاہ تاجی اور مولانا الحاج سید فتح علی حیدری قادری تاجی کا تین روزہ عرس کل سے شروع ہوگا

خلیفہ تاج الاولیاء قاضی سید میر محمدعلی شاہ تاجی اور مولانا الحاج سید فتح علی حیدری قادری تاجی کا تین روزہ عرس کل سے شروع ہوگا
خانقاہ تاجیہ امجدیہ میں قرآن خوانی، صندل، غسل، نعت خوانی او رمحفل سماع کا انعقاد کیا جائے گا

کراچی ( ) خلیفہ تاج الاولیاء، روحانی فرزند سرکار تاج الاولیاء پیر طریقت رہبر شریعت حضرت قاضی سید میرمحمدعلی شاہ تاجی قدس سرہٗ کا پہلا اور پاکستان سے پہلی دفعہ غلاف کعبہ لے جانے والی کمیٹی کے رکن، حامل تبرکاتِ عظمی، سلسلہ چشتیہ قادریہ کے عظیم صوفی بزرگ الحاج مولانا سید فتح علی حیدری قادری تاجی علیہ الرحمہ کا اکتیسواں تین روزہ عرس مبارک 16 جمادی الثانی بمطابق 28 جنوری 2021ء بروز جمعرات سے بزم تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل کے زیراہتمام خانقاہ تاجیہ امجدیہ (سی ون ایریالیاقت آباد) میں شروع ہوگا۔ اس سلسلے میں گدی نشین و مرکزی چیئرمین بزم قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی نے بتایا کہ پہلے روز (جمعرات) قرآن خوانی، دوسرے روز (جمعہ) صندل مبارک، غسل اور نعت خوانی جبکہ تیسرے اور آخری روز (ہفتہ) کو فاتحہ، نعت خوانی، خصوصی بیان، محفل سماع کا انعقاد کیا جائے گا۔ تینوں دن لنگر کا بھی اہتمام کی۔ پیرو مرشد قاضی سید میرمحمدعلی شاہ تاجی اور الحاج فتح علی حیدری قادری تاجی (جو میرے دادا اور نانا حضور ہیں) دونوں میں بہت محبت اور رفاقت تھی۔ اللہ تعالیٰ نے بھی دونوں عظیم ہستیوں کے عرس کے دن بھی ایک ہی کردئیے۔ میرے پردادا حضرت قاضی سید امجد علی شاہ تاجی کو حضرت بابا سید محمد تاج الدین تاج الاولیاء نے اپنا روحانی فرزند کہا تھا اس لئے ہمارا گھرانہ سرکار تاج الاولیاء کا روحانی خاندانی بھی ہے۔ جبکہ میرے دادا جن کا عرس ہے اُن کو پیدا ہوتے ہی خلافت سے سرفراز کیا تھا اور پونے دو سال کی عمر تک یعنی اپنی حیاتی تک اپنے سینہ مبارک سے لگاکر گھوما کرتے تھے۔
جاری کردہ:
مرکزی سیکریٹری نشر و اشاعت