استنبول اسلام آباد کا رگو ٹرین کا جلد آغاز ہوگا


کراچی (کامرس رپورٹر) استنبول اور اسلا م آباد کے در میان 9سے10دن کے ٹر انز ٹ ٹا ئم کے ساتھ کا رگو ٹرین کا جلد آغا ز ہو گا اور یہ اقدام با ہمی تجا رت کے فرو غ میں اہم کردار ادا کرے گا۔یہ بات تر کی کے قو نصل جنرل تولگا یوکااور کمر شل اتا شی نے فیڈریشن ہا ؤس کراچی میں میاں ناصر حیات مگوں صدر ایف پی سی سی آئی سیملا قا ت کے دوران کہی ۔ اس موقع پر میاں ناصر حیات مگوں صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ پاکستان اور تر کی کے در میان تا ریخی تعلقا ت میں اور دو نو ں ممالک کے لو گو ں کے در میان اچھے تعلقا ت ہیں لیکن دو نو ں بر ادرممالک کے ما بین با ہمی تجا رتی تعلقا ت کو مزید بڑھا نے اور خا ص طور پر ممکنہ شعبو ں میں مشتر کہ منصو بو ں کے فرو غ کی ضرورت ہے ، اجلاس میں صدر ایف پی سی سی آئی نے دو نو ں ممالک کے کا رباری بر ادری کے در میان تعلقا ت بڑھا نے پر زور دیا تا کہ مو جو دہ معا شی و تجا رتی تعلقا ت نئے منا زل طے کر سکیں۔ انہو ں نے مزید کہاکہ پاکستان اور تر کی کے درمیان بذیعہ روڈ تجا رت کے فروغ پر بھی زور دیا جس سے نہ صرف لا گت میں کمی آئے گی بلکہ وقت بھی کم لگے گا۔ انہو ں نے تر کی کی کمپنیو ں کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں کنسٹر کشن، تعمیر توانائی اور انفراسٹر کچر کے شعبو ں میں سر مایہ کاری کریں۔ تر کی کے قو نصل جنرل نے صدر ایف پی سی سی آئی کو الیکشن میں کا میا بی پر مبا رکباد دی اور ایف پی سی سی آئی اور پاکستان تر کی بز نس کو نسل کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہا نی کروائی۔