SHEC محکمہ بورڈز و جامعات سے الگ، خودمختار حیثیت مل گئی

کراچی(سید محمد عسکری) سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو مکمل فعال کرنے کے لئے اسے محکمہ بورڈز و جامعات سے علیحدہ کرکے اسے خود مختار حیثیت دیدی گئی ہے۔ منگل کو صوبائی کابینہ نے سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو اس کے اختیارات 2013 کے ایکٹ کے مطابق کئےجانے کی سمری کی منظوری دیدی یہ سمری سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم نے وزیر اعلی سندھ کو ارسال کی تھی۔ سمری میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائرایجوکیشن کمیشن سے کالج نکال کر اسے میں محکمہ بورڈز و جامعات شامل کردیا گیا تھا لیکن سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے طرز پر خودمختار ادارہ ہے جس کی نگرانی براہ راست وزیر اعلی کے پاس ہے لہذا اسے اصل روح کے مطابق بحال کیا جائے۔ یاد رہے کہ سیکرٹری سندھ ایچ ای سی کی جانب سے ماضی میں جو سمری وزیر اعلی سندھ کو بھیجی جاتی تھیں وہ چیئرمین سندھ ایچ ای سی کے بعد سیکرٹری بورڈز و جامعات اوف پھر مشیر بورڈز و جامعات کے پاس جاتی تھیں جہاں سے چیف سیکرٹری اور پھر وزیر اعلی کے پاس جاتی تھیں جس کی وجہ سے

سمریز میں تاخیر ہوتی تھی تاہم اب سندھ ایچ ای سی کی سمری محکمہ بورڈز کی بجائے براہ راست وزیر اعلی سندھ کے پاس جائے گی۔

https://jang.com.pk/news/877523?_ga=2.241671877.619231307.1611732772-428769718.1611732772