محمد حنیف گل نے ڈی ایس ریلوے کراچی کا چارج سنبھال لیا

پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن کے نئے تعینات ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) محمد حنیف گل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،تفصیلات کے مطابق سول سروس کے 28 ویں کامن سے تعلق رکھنے والے حنیف گل محکمہ ریلوے کے کمرشل اینڈ ٹریفک گروپ کے افسر ہیں، جواہم عہدوں پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں،دریں اثناء منگل کو یہاں سابق ڈی ایس ارشد سلام خٹک نے تمام ڈویژنل افسران کی موجودگی میں انہیں کراچی ڈویژن کے متعلق تفصیلی آگاہی دی اورعہدہ چھوڑنے اور قبول کرنے کے کاغذات پر دستخط کئے گئے