پی پی کی بھی فیصل واوڈا نااہلی کیس میں فریق بننے کی درخواست امریکی شہریت چھپائی اور جھوٹ بولا، فیصل واؤڈا صادق اور امین نہیں رہے

این اے 249 سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے امیدوار نے فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ۔ قادر خان مندوخیل نے فیصل واؤڈا نااہلی کیس میں فریق بننے کیلئے درخواست جمع کرا دی، راجا نذیر ایڈووکیٹ کے ذریعے جمع کرائی گئی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ۔ درخوراست گزار کے مطابق فیصل واؤڈا نے عام انتخابات سے قبل کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت جھوٹا بیان حلفی دیا، فیصل واؤڈا نے امریکی شہریت چھپائی اور جھوٹ بولا، فیصل واؤڈا صادق اور امین نہیں رہے، آئین کے آرٹیکل 62،63 کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔