ایف نائن پارک گروی رکھنے کی سمری مسترد

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قرض کے لیے قومی املاک گروی نہیں رکھی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نےسکوک بانڈزاجراکی سمری بھجوائی تھی۔

سمری کے مطابق ایف نائن پارک کی زمین کی مالیت 930 ارب روپے ہے جبکہ سمری میں کراچی ائر پورٹ کی گروی زمین کی جگہ نیا اثاثہ تجویز کیا گیا ہے کیونکہ کراچی ائرپورٹ کی زمین عنقریب اب غیر استعمال شدہ نہیں رہے گی۔

کراچی ائرپورٹ کو گروی رکھ کر 562 ارب روپے حاصل ہو چکے ہیں۔ ایف نائن پارک کی زمین گروی رکھوانے کی سمری کابینہ کو بھیجی گئی۔

Courtesy hum news