ہتھنی ملکہ کی صحت تسلی بخش ہے

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سفاری پارک میں موجود ہتھنی ملکہ کی صحت تسلی بخش ہے سردی کی وجہ سے ہتھنی کا ایک پاؤں خشکی سے پھٹ گیا تھا جو معمول کی بات ہے، کے ایم سی کے ویٹرنری ڈاکٹر باقاعدگی سے ہتھنی کا معائنہ کررہے ہیں اور انہوں نے ہتھنی کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔