منڈی بہاوالدین میں غیر قانونی گیس کمپریسر عوام کے لئے درد سر بن گئے متعلقہ حکام کی مجرمانہ خاموشی ۔

منڈی بہاوالدین میں غیر قانونی گیس کمپریسر عوام کے لئے درد سر بن گئے متعلقہ حکام کی مجرمانہ خاموشی ۔تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین کے مختلف علاقوں سے گیس کے بحران پر شہریوں نے شکایت کی ہے کہ مختلف علاقوں میں غیر قانونی گیس کمپریسر لگائے گئے ہیں جو ساری گیس کھینچ لیتے ہیں اور گھروں میں گیس کی شدید قلت اور بحرانی صورت حال پیدا ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے گھروں میں کھانا پکانا اور اہل علاقہ کے لیے مشکلات اور مسائل بڑھ گئے ہیں غیر قانونی کمپریسر لگانے والوں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی متعلقہ حکام کی خاموشی مجرمانہ غفلت کے زمرے میں آتی ہے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور غیر قانونی گیس کمپریسر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور ان کا خاتمہ کیا جائے اور مجرمانہ غفلت برتنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف بھی تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔