کراچی سے کشمور تک تباہی

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ آج پاکستان بھر کی پشتون برادری وزیراعظم، وزرا اعلیٰ کی سیاسی جماعتیں چھوڑ کر پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کررہی ہیں۔ کراچی سے کشمور تک تباہی کی زمہ دار پاکستان پیپلز پارٹی ہے، نفرت کی سیاست کرکے وزیراعظم اور وزیراعلی بن جانا بہت آسان ہے لیکن مختلف قومیتوں کے درمیان میں نفرتوں کی دیوار کو گرا کر محبتوں کو پروان چڑھانا عین عبادت ہے، دنیا چاند پر جارہی ہے اور ہم ملک کے سب سے بڑے شہر کا کچرا نہیں اٹھاسکے ہیں، پانی اور سیوریج کے مسائل سے دوچار ہیں ، پاکستان کو 70 فیصد اور سندھ کو 90 فیصد کما کے دینے والا شہر تباہ و برباد ہورہا ہے۔ حکمران اس شہر کے لوگوں کو صحیح گننے سے بھی خوفزدہ ہیں، کراچی کے ڈومیسائل رکھنے والوں کے لیے تعلیم اور روزگار کے دروازے بند کردیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدینہ کالونی، گلزار ہجری، یوسی 30 اسکیم 33 میں پی ایس پی آفس کا افتتاح کے بعد اکاخیل چوک پر منقعدہ ایک بڑے عوامی

اجتماع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

https://jang.com.pk/news/876558?_ga=2.233809878.936208544.1611582227-583097838.1611582225