قبضہ مافیا کے خلاف جنگ ،سندھ ایسوسی ایشن کے سنگ!۔عبدالرحیم شاہ


کراچی (پ ر) سندھ گڈز ٹرک ٹرالر اونرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر عبدالرحیم شاہ کا کہنا ہے کہ مرحوم با بائے ٹرانسپورٹ الحاج ملک احمد خان صاحب ٹرانسپورٹروں کے لئے مثلِ راہ تھے ۔انہوں نے اپنی زندگی ٹرانسپورٹ برادری کی خدمات میں گزار دی ۔ہم شروع دن سے ہی قبضہ مافیا کے خلاف ہیں اور الحاج ملک احمد خان صاحب کا بھی یہی مقصد تھا اور ان کے سپاہی اور سپوت ان کے مقصد کو لے کر چل رہے ہیںاور ان کے اس مقصد کو جلد پائے تکمیل تک پہنچائیں گے ۔جو بھی تنظیم قبضہ مافیا کے خلاف آواز اٹھائے گی ہم ان کے ساتھ ہیں ۔انشاءاللہ سندھ گڈز ٹرک ٹرالر اونرز ایسوسی ایشن آخری دم تک قبضہ مافیا کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی۔
سیکرٹری اطلاعات
امین بلوچ
0300-9249020
————————

سندھ گڈز ٹرک ٹرالر اونرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز جناب منیر زرداری سے ملاقات!
کراچی (پ ر) سندھ گڈز ٹرک ٹرالر اونرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر حمید بلوچ کی سربراہی میں جنرل سیکرٹری اعظم بٹ سیکرٹری اطلاعات امین بلوچ اور جوائنٹ سیکرٹری راشد بندھانی کی ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز منیر زرداری سے ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں سندھ میں چیک پوسٹوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور جو کچھ پریشانیاں ٹرانسپورٹروں کو لاحق ہیں ان کے بارے مین تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ ٹرانسپورٹروں کو جو جو مسائل تھے ان کے بارے میں اسی وقت ماتحت افسران کو احکامات جاری کر دیئے کہ فوری ٹرانسپورٹروں کے یہ مسائل حل کئے جائیں اور ہیوی وہیکل کو بلا جواز تنگ نہ کیا جائے ۔ٹرانسپورٹروں کے مسائل حل کرنے کے لئے 3 رکنی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی۔